
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے،بارکھان، موسٰی خیل، کوہلو، لورالائی، ژوب اور خضدار میں بھی بارش کا امکان ہے۔لاہور ، منڈی بہاؤالدین ، جہلم، گجرات، سیالکوٹ ،نارووال، حافظ آباد، قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، میانوالی، سر گودھا، بھکر، لیہ، تونسہ،مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال اور فیصل آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے۔جہلم،راولپنڈی، مری، گلیات اور گر دونواح میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیاہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی ہونے کاامکان ہے۔دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان، کرم،کوہاٹ، وزیرستان، بنوں، مردان،چارسدہ، دیر، سوات، مالاکنڈ اوربالاکو ٹ میں بارش جبکہ ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں چند مقا مات پر ژالہ باری اوربارش کی پیش گوئی کی گئی ہے