توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل: عمران خان 17 جولائی کو نیب میں طلب

Share

قومی احتساب بیورو نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی۔نیب نوٹس کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئینوٹس میں عمران خان کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے اور ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی طور پر رپورٹ آف انکوائری دی جائے گی۔نیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کیا ہے اور انہیں 17جولائی کو دن 10بجے طلب کیا گیا ہے

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …