عمران خان غیرشرعی نکاح کیس: نظرثانی اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ

Share

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس سے متعلق دائر نظر ثانی اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔سیشن جج اعظم خان نے سول جج کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا ہے جو کہ کچھ دیر میں سنایا جائےگا۔خیال رہےکہ 13 مئی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے غیرشرعی نکاح کے الزام کےکیس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عدت میں نکاح کےکیس کی درخواست عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar