لاہور : سیشن کورٹ کے اندر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

Share

سیشن کورٹ لاہور کی حدود میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سیشن کورٹ میں پیشی کے لیے آئے افراد پر ان کے مخالفین کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ایک مرد جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے واقعےکے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عدالت کی حدود میں فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بھی واقعےکا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔نگران وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہےکہ فائرنگ کرنے والےگرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

Check Also

طالبہ کو دوستوں نے نشہ آور چیز کھلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Share بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک 19 سالہ طالبہ کو اس کے …