عرب امارات میں سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والا ایشیائی باشندہ گرفتار

Share

متحدہ عرب امارات میں ایشیائی باشندے کی جانب سے دولت کی نمائش کرنے پر اماراتی قوانین کے تحت گرفتار کر لیا گیا، ایشیا ئی باشندے نے کاروں کے ایک شوروم میں اپنی دولت کی نمائش کرائی اور خود کو امیر ترین شخصیت کے طور پر ظاہر کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ایک شخص عربی لباس میں گاڑی کے شورم میں نوٹوں کی گڈیاں لے کر داخل ہوتا ہے، اس دوران وہ کئی گاڑیوں کی قیمتیں پوچھتا ہے اور مسلسل مہنگی سے مہنگی گاڑی دکھانے پر اصرار کرتا ہے۔اس شخص نے کسی کو جوس پینے کے لیے تو کسی کو بطور ٹپ نوٹوں کی گڈی بھی دی جب کہ اس نے یہ متکبرانہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔حکام نے اماراتی سائبر قوانین کے تحت ایشیائی باشندے کو گرفتار کرلیا اور جس شوروم میں ویڈیو ریکارڈ کی گئی اس کے مالک کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar