سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ

Share

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مقام پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں مختلف ممالک سے ہزاروں مسلمانوں نے شرکت کی اور بے حرمتی کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مانچسٹر میں بھی احتجاج کیا گیا۔واضح رہے کہ سویڈن کے شہر اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر عیدالاضحیٰ کے روز قرآن پاک کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف اس وقت دنیا بھر میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور مختلف ممالک میں احتجاجی ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔حکومت پاکستان کی جانب سے بھی جمعہ کے روز یوم تقدیس قرآن منایا گیا تھا

Check Also

کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود کی خلاف ورزی پر طیارے کو روک لیا گیا

Share امریکی صدر ٹرمپ کی میری لینڈ رہائش گاہ کیمپ ڈیوڈ کی ممنوعہ فضائی حدود …