
مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں لڑکا اور لڑکی دریائے سندھ پار کرتے ہوئے ڈوب گئے۔پولیس کے مطابق لڑکا اور لڑکی مبینہ طور پر پسندکی شادی کے لیےگھر سے نکلے تھے اور دونوں تختے پر بیٹھ کر دریا پار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران دونوں ڈوب گئے۔پولیس کا کہنا ہےکہ تختہ الٹنے کے بعد لڑکا اپنی مدد آپ کے تحت دریا سے نکل آیا لیکن لڑکی نہ بچ سکی جس کی لاش کو دریا سے نکال لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ 2 روز قبل پیش آیا تھا جس کے بعد لڑکی کی تدفین کردی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ دریائے سندھ میں ڈوبنے والی لڑکی کے ورثا نے لڑکے پر اغوا اور قتل کا الزام لگایا ہے جس کے بعد لڑکے کو حراست میں لے کر اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے