لاہور میں ہیروئن لے جانے والا ڈرون کھیتوں میں گر گیا

Share

صوبائی دارالحکومت لاہور میں منشیات لے کر جانے والے ڈرون کاہنہ کے قریب کھیتوں میں گر گیا، ڈرون کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر جھ کلو ہیروئن برآمد کر لی، پولیس کے مطابق ڈرون گرنے کا واقعہ رسول پورہ گاؤں کاہنہ میں پیش آیا اور ڈرون کے ساتھ بندھی 6 کلو ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ڈرون اور منشیات کو قبضے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق منشیات سے بھرا ڈرون کہاں سے آپریٹ ہوا؟ کہاں جارہا تھا ؟ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …