روس کاایک اورلڑاکا طیارہ سائبیریا کے شہر ارکتسک میں گر کر تباہ

Share

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ ایک روسی فوجی طیارہ جنوبی سائبیریا میں رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔علاقے کے گورنر ایگور کوبزیف نے ٹیلی گرام پر پوسٹ کیا کہ سخوئی ایس یو 30 لڑاکا طیارہ ارکتسک شہر میں ایک دو منزلہ مکان پر اترا۔

گورنر نے کہا کہ وہ جائے وقوعہ پر تھے اور اس طیارے میں دونوں پائلٹ مارے گئے تھے، لیکن کوئی رہائشی زخمی نہیں ہوا۔

روسی وزارت برائے ہنگامی حالات کے مطابق جیٹ طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا جب وہ گراسوشل میڈیا پر فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ طیارہ آگ کے گولے میں گرنے سے پہلے تقریباً عمودی طور پر غوطہ لگا رہا ہے، جس سے آسمان میں سیاہ دھواں پھیل رہا ہے۔ایک اور ویڈیو میں فائر فائٹرز کو آگ بجھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔روس کی ریاستی تحقیقاتی کمیٹی نے کہا ہے کہ اس نے فضائی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔چھ دنوں میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ پیر کو ایک سخوئی ایس یو-34 ملٹری جیٹ یوکرین کے قریب جنوبی شہر ’یسک‘ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar