
صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
خاندانی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی حادثے میں ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ارشد شریف کی ہلاکت کے واقعے کی فوری طور پر مزید تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔واضح رہے کہ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے ارشد شریف کے چینل کے مطابق انہیں کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے دو گھنٹے کی مسافت پر ایک مقام پر گولی لگی جن سے وہ ہلاک ہو گئے ۔تاہم ابھی تک پاکستانی حکومت اور کینیا کی طرف سے بھی سرکاری سطح پر اس واقعے سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ کینیا کی پولیس ابھی کس قسم کی تحقیقات کر رہی ہے اور یہ واقعہ کہاں اور کیسے پیش آیا