پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان

Share

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین نے وطن واپسی کے بعد ملک بھر میں سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں، پنجاب میں 30 سے زائد سابق ارکانِ اسمبلی کا استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔جہانگیر ترین اور علیم خان آئندہ چند روز میں لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں ملاقاتیں کریں گےاستحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا کی بڑی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی دوبارہ رابطہ ہوا ہے۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے پارٹی کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن بھی مکمل کر لی جائے گی، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن میں درخواست دی جائے گی۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کی قیادت نے ممبر سازی مہم بڑے پیمانے پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …