چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر

Share

سپریم کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی کوئٹہ میں وکیل کے قتل سے متعلق متفرق درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا، چیئرمین تحریک انصاف نے آج ہی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی, سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل سیٹ میں مقدمے کی سماعت کی استدعا کی تھی، درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ زندگی کو خطرے کے پیش نظر کوئٹہ کا سفر نہیں کر سکتا، مقدمے کی سماعت کوئٹہ میں کرنے سے روکنے کی بھی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، دو رکنی بینچ سماعت کرے گا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …