ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا پر حملہ، عمران خان سمیت دیگر ملزم نامزد

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) دفتر کے باہر لیگی رکن اسمبلی محسن شاہنواز رانجھا پر حملے کا مقدمہ ن لیگی رہنما کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے جس میں اعانت جرم کی دفعہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں اقدام قتل سمیت 5 دفعات شامل کی گئی ہیں، مدعی نے موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن میں توشہ خانہ کیس میں بطور مدعی پیش ہوا۔ایف آئی آر متن کے مطابق محسن شاہنواز نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے توشہ خانہ کیس میں فیصلہ عمران خان کے خلاف آیا، جیسے ہی ای سی پی سے باہر نکلا، پی ٹی آئی قیادت کی ایما پر مجھ پہ قاتلانہ حملہ ہوا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ میری گاڑی پر حملہ کیا گیا اور شیشے توڑ کر اندر گھسنے کی کوشش کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar