سکھرمیں ڈاکٹر نے انوکھا آپریشن، دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کر ڈالا

Share

سکھر کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر نے مریض کی دائیں کے بجائے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ 70 سال کے رانجھن شیخ کو فرش پر گرنے سے دائیں ٹانگ میں فریکچر آیا تھا، ڈاکٹر نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ کا آپریشن کردیا۔ورثا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے 60 ہزار روپے لے کر دوسری ٹانگ کو بھی خراب کردیا۔احتجاج کے بعد ڈاکٹر نے آپریشن کرکے دوسری ٹانگ میں بھی راڈ ڈال دی۔معاملے سے متعلق بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شکیل عباس نے کہا کہ غلطی میں ایسا ہوجاتا ہے، دوسری ٹانگ کی بھی سرجری کر دی ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ مانتا ہوں مجھ سے غلطی ہوئی، 20 سال سے سرجری کر رہا ہوں کبھی ایسا نہیں ہوا

Check Also

ہڈیوں کے جوڑ میں موجود ٹشوز کو دوبارہ ڈیولپ کرنے کا طریقہ دریافت

Share سائنسدانوں نے ہڈیوں کے جوڑ میں موجود ٹشوز (کارٹیلیج) کو دوبارہ تیار کرنے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *