
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے کیس میں حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خفیہ دستاویزات کے کیس میں میامی فیڈرل کورٹ ہاؤس سے گرفتار کرلیا گیا۔ سابق امریکی صدر حالیہ مہینوں میں دوسری بار عدالت میں پیش ہوئے۔ڈونلڈ ٹرمپ پر خفیہ دستاویزات باتھ روم میں چھپانے کا الزام ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر مذکورہ کیس میں فرد جرم عائد کی جائے گی۔سابق صدر کی عدالت میں پیشی کے وقت انکے حامیوں کی خاصی تعداد عدالت کے باہر موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں امریکی جھنڈے اور انکی حمایت میں پمفلٹ اٹھا رکھے تھے۔دوسری جانب سکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر صورت حال کنٹرول میں رہی۔سابق امریکی صدر نے بارہا اپنے خلاف چلنے والے مقدمات کا ذمہ دار جوبائیڈن انتظامیہ کو قرار دیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپیشل قونصل جیک سمتھ جوکہ کیس کی تحقیقات کررہے ہیں ” ٹرمپ ہیٹر” یعینی مجھ سے نفرت کرنے والے ہیں۔ٹرمپ کے مشیر اور قریبی ساتھی والٹ نوٹا کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے