توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم

Share

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین کیس میں فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، فواد چودھری اور ان کے وکیل فیصل چودھری عدالت پیش نہیں ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن 28 فروری سے آج تک 6 سماعتیں کر چکا ہے، فواد چودھری تاحال اس کیس میں الیکشن کمیشن پیش نہیں ہوئے۔الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar