پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کیساتھ بھاری جرمانے، سموگ رولز کی منظوری

Share

پنجاب بھر میں سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیا۔دفعہ 144 کے نفاذ کے ساتھ لاہور سمیت پنجاب بھرمیں بھاری جرمانوں کی بھی منظوری دے دی گئی، نگراں کابینہ نے سموگ رولز کی منظوری دی ہے۔زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹوں پر ایک سے 5 لاکھ تک جرمانہ کیا جائیگا، سموگ پیدا کرنے والی فیکٹری کو 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔سموگ رولز کے تحت کوڑا و کچرا جلانے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ ہو گا، دھواں چھڑنے والی گاڑیوں کو 4 ہزار روپے کا جرمانہ کیا جائیگا، نگراں کابینہ پنجاب نے محکمہ ماحولیات کو فیصلوں پرعملدرآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرنے کے احکامات دے دئیے ہیں

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …