پیپلز پارٹی کے چودھری لطیف اکبر آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر منتخب

Share

پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے چودھری لطیف اکبر 19 ووٹ لیکر آزاد کشمیر اسملی کے 14 ویں سپیکر منتخب ہو گئے۔تحریک انصاف کے باغی دھڑے نے ایوان میں موجود ہونے کے باوجود ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، اپوزیشن اور پی ٹی آئی کے چودھری مقبول نے الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔چودھری لطیف اکبر سنیئر پارلیمنٹرین اور اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں، وہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ووٹوں کی بدولت سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔نو منتخب سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف اٹھا لیا، ڈپٹی سپیکر چودھری ریاض گجر نے ان سے حلف لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar