سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین جعلی بھرتی کیس میں گرفتار

Share

اینٹی کرپشن پنجاب نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین کو جعلی بھرتی کیس میں گرفتارکرلیا۔ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی میں گریڈ 17 پر 12 غیرقانونی بھرتیاں کیں، پنجاب اسمبلی میں اُمیدواروں کو ریکارڈ میں ردوبدل کر کے بھرتی کیا گیا اور بھرتی کے عمل میں گھپلوں کے لیے جعلی ٹیسٹنگ سروسز کی خدمات لی گئیں۔ترجمان نے بتایا کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں ثابت ہوئیں جس کی بنیاد پر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز کو گرفتار کرلیا گیاترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ رائے ممتاز نے پرویز الٰہی کے ساتھ مل کر پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیاں کیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے گوجرانوالا کی عدالت سے دو کیسز میں بری ہونے کے بعد پرویزالٰہی کو پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *