
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کردیا گیا۔دو روز قبل پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کی صوبائی صدارت سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد عہدہ خالی تھا۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور کوپی ٹی آئی خیبر پختونخوا کا صدر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، علی اصغر کو پی ٹی آئی پختونخوا کا جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔