
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈکیس میں درخواست ضمانت پر سماعت دن 2 بجے ہوگی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں ڈویژن بینچ عمران خان کی درخواست ضمانت پرسماعت کرےگا۔عمران خان کی دیگر 2 درخواستوں پر بھی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں دن 2 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی آج 190 ملین پاؤنڈ کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو نا ہے، انہوں نے احتساب عدالت میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنی ہے۔عمران خان کی پیشی کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں،کمرہ عدالت میں داخلہ خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا