ترکیہ صدارتی انتخاب میں 68 فیصد نتائج مکمل، صدر اردوان کو برتری حاصل

Share

ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان کو اب تک کے نتائج کے مطابق برتری حاصل ہے۔آج ترکیہ میں صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے میں پولنگ کا سلسلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے سے 5 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اور اب تک 68.31 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے۔اب تک کے نتائج کے مطابق صدر اردوان 54.78 فیصد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 45.22 فیصد ووٹ حاصل کرسکے ہیں۔صدارتی انتخاب میں ٹرن آؤٹ 85 فیصد سے زائد رہا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar