سابق ڈی جی حج کیخلاف کرپشن کیس میں انکوائری کا آغاز کردیا گیا

Share

سابق ڈائریکٹر جنرل حج ساجد منظوراسدی کے خلاف کرپشن الزامات میں انکوائری کا آغاز کردیا گیا۔وفاقی وزیر مذہبی امور طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ سابق ڈی جی حج ساجد منظوراسدی کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساجد منظور اسدی کے خلاف کچھ شواہد بھی ملے ہیں، ان پر ادویات اور خوراک کےٹھیکوں میں کرپشن الزام ہے، وفاقی وزیرطلحہ محمود کا کہنا تھا کہ حج جیسے فریضہ کے دوران کسی قسم کی کرپشن یا کوتاہی ناقابل برداشت ہے، انکوائری میں کرپشن ثابت ہوئی تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردوں گا۔طلحہ محمود نے مزید کہا کہ فریضہ حج کے بعد حج سے متعلق آڈٹ کراؤں گا، کوئی بھی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو معافی نہیں ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ معاونین حج نے حجاج کرام کی خدمت میں کوتاہی کی تو انہیں واپس بلا لیا جائے گا

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *