پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا ریکارڈ نیب کے حوالے

Share

محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا نے پی ٹی آئی دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا تمام ریکارڈ نیب کےحوالےکردیا۔محکمہ اطلاعات کی جانب سے سوشل میڈیا انفلوئنسررز کے پروجیکٹ کے سالانہ اخراجات اور مختص فنڈز کی تفصیلات نیب کو دی گئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دورحکومت میں ایک ہزارسے زائد سوشل میڈیا انفلوئنسرز بھرتی کیےگئے تھے، جنہیں قومی خزانے سے بےدریغ ادائیگیاں کی جاتی تھیں ،سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم کے تحت بھرتی 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو حکومتی اقدامات کی تشہیر کیلئے بھرتی کیا گیا تاہم اطلاعات کے مطابق بیشترسوشل میڈیا انفلوئنسرز نے ذاتی اکاؤنٹس سے ریاست اور ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلائی اور ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث رہے، تحریک انصاف دور میں بھرتی سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تنخواہوں اور دیگرمدات میں مجموعی طور پر 24 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کئے گئے جبکہ دیگر اخراجات ان کے علاوہ ہیں۔

Check Also

کراچی سو بچوں سے بد فعلی کا مجرم ساتھ سمیت گرفتار

Share کراچی میں پولیس کی ایسٹ انویسٹگیشن ون ٹیم نے ٹیپو سلطان کے علاقے میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *