شاہ محمود سمیت دیگر کی گرفتاری کالعدم ، رہائی کا حکم

Share

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کالعدم قرار دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے شاہ محمود قریشی کی رہائی کا حکم جاری کیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ شاہ محمود قریشی کو بیان حلفی دینے کے بعد رہا کیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی کی اہلیہ کو بھی رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *