
کراچی میں پولیس حراست میں قتل نوجوان کے لواحقین کو 32 سال بعد انصاف مل گیا۔پولیس نے چوبیس سالہ شکیل کو کھوڑی گارڈن سے اٹھانے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔32 سال بعد مقتول کے لواحقین کو عدالتی حکم پر ہرجانے کی ادائیگی کردی گئی ہے۔عدالتی حکم پرمقتول شکیل کے لواحقین کو2 کروڑ 80 لاکھ روپے کا چیک دیا گیا۔
شکیل کو 1990میں سی آئی اے سینٹرمیں تشدد کرکے قتل کیا گیا تھا۔جوڈیشل انکوائری میں پولیس کو24 سالہ شکیل کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا