فواد چودھری کی گرفتاری، انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب

Share

) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے معاملے پر انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چودھری کی گرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، عدالت نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ ایک گھنٹے بعد اس معاملے کو ٹیک اپ کریں گے۔چیف جسٹس نے نعیم پنجوتھا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک آپ کا میڈیکل کیوں نہیں ہو رہا، نعیم پنجوتھا نے کہا چیک اپ ہو گیا تھا، رپورٹ نہیں دی جا رہی۔ڈی ایس پی لیگل نے عدالت میں بیان دیا کہ فواد چودھری کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے انتظامیہ سے 3 ایم پی او کا حکم طلب کر لیا

Check Also

جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا

Share جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا، آزاد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *