صدر عارف علوی پولیس لائنز میں عمران خان سے ملنے پہنچ گئے

Share

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں بطور سپریم کورٹ کے مہمان رکنے والے عمران خان سے ملنے پہنچ گئے۔ صدر عارف علوی پولیس لائنز کےگیسٹ ہاؤس میں عمران خان سے اہم امور پرگفتگو کے لیے پہنچے ہیں، خیال رہےکہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو رہا کرکے انہیں آج رات کے لیے پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے آج رات عمران خان کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہنےکی اجازت دی ہے۔سپریم کورٹ میں عمران خان کی گرفتاری کو گزشتہ روز چیلنج کیا گیا تھا۔آج دوران سماعت فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت سپریم کورٹ کی تحویل میں ہیں، عمران خان پولیس لائنزگیسٹ ہاؤس میں رہیں گے، عمران خان سے دس افراد کو ملنے کی اجازت ہوگی، عمران خان سے ملنے والوں میں ان کے اہل خانہ ، وکلاء اور دوست شامل ہوں گے۔عدالت نے عمران خان کو اپنےقریبی افرادکی لسٹ فراہم کرنےکی ہدایت بھی کی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar