حکومت اور تحریک انصاف میں کل ہونے والے مذاکرات کا وقت تبدیل

Share

ملک میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کے حوالے سے حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا تیسرا اور آخری دور کل ہو گا۔حکومت اور تحریک انصاف کی باہمی رضا مندی کے بعد مذاکرات کا وقت تبدیل کر دیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس کل صبح 11 بجے ہونا تھا جو وقت کی تبدیلی کے بعد اب رات 9 بجے ہو گا، مذاکرات سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے، اراکین کی مصروفیات کے باعث مذاکرات کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور حکمران اتحاد کے وفود کل رات 9 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں حتمی مذاکرات کرکے کسی نتیجے پر پہنچیں گے، قیادت کے مشورے کے بعد پی ٹی آئی اور حکمران اتحاد مذاکرات کے دوران اپنی اپنی تجاویز ایک دوسرے کے سامنے رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar