
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پرویز خٹک کی مداخلت کے بعد پہلی دفعہ آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت گری، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تحریک انصاف کو کمزور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک سے ہونے والے اختلافات عمران خان کے سامنے رکھے جائیں گے، سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ہمارے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن پی ٹی آئی جھنڈے تلے ہم سب ایک ہیں۔سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ جو آزاد کشمیر میں حکومت کا خواب دیکھ رہے ہیں وہ بھی ناکام ہوں گے