پولیس نے سوات دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی

Share

سوات کے کبل تھانہ سی ٹی ڈی میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی، جس میں شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا گیا ہے۔گزشتہ رات سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے میں ہونے والے دھماکے سے 10 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے دھماکا ہونے کا زیادہ امکان ہے، باہر سے حملے کا ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا، مال خانے میں گولہ بارود کو آگ لگ گئی، دھماکے کے دیگر پہلوؤں کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

Check Also

صدر آصف علی زرداری اورمحسن نقوی کی لندن میں ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Share لندن میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *