ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، وفدکےتحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی

Share

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کی ہے ملاقات میں شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعظم سے گورنر سندھ اور ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم قیادت نے پیپلزپارٹی کے ساتھ معاہدے پرعمل درآمد نہ ہونے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ایم کیو ایم رہنماؤں نے وزیراعظم سے معاہدے پر عملدرآمد کیلئے مداخلت کی درخواست کی اور شکوہ کیا کہ گر اس سے متعلق کچھ نہیں ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ووٹرز اور عوام کو جواب دینا مشکل ہوگیا ہے۔وزیراعظم نے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی

Check Also

اس ہفتے کون سا اسمارٹ فون رینکنگ میں سرفہرست رہا

Share پاکستان میں2026 کے آغاز میں اسمارٹ فون مارکیٹ نے استحکام اور مسابقت کا امتزاج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *