جائیداد کے تنازعہ پر بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا

Share

پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں جائیداد کے تنازعے پر بیٹے نے ساتھیوں کے ہمراہ ماں ، بھائیوں اور بھابھی سمیت 7 افراد کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ہے ۔ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔قتل کی اندوہناک واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور فرانزک کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، پولیس کی جانب سے زخمی بچی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بچی کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے مقتولین کی نعشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar