گاڑیوں کی رجسٹریشن کے وقت ریڈیو فیس وصولی کی تجویز

Share

تمام گاڑیوں کے مالکان سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کی ادائیگی کے وقت 500 روپے فیس ریڈیو سبسکرپشن کی مد میں وصول کی تجویز دیدی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے تمام گاڑیوں کے مالکان سے رجسٹریشن اور ٹوکن فیس کی ادائیگی کے وقت 500 روپے فیس ریڈیو سبسکرپشن کی مد میں وصول کی تجویز دیدی ہے۔پی بی سی کے تمام ملازمین کو 20 رمضان سے قبل تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کو مالی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کا منصوبہ تیار کرنے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری سہیل علی خان کو پی بی سی کا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا ہے اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی بی سی کو ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔یہ تجویز اور ہدایات سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے پارلیمنٹ ہاوس میں سینیٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔علاوہ ازیں سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں مبینہ کرپشن پر مینجمنٹ کمیٹی کو ریکارڈ سمیت آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

Check Also

مردہ جانوروں کا گوشت دکانوں اور ہوٹلوں پر سپلائی کرنے کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

Share لاہور : ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کامران فیصل نے مردہ جانوروں کا گوشت …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *