
پولیس نے پی ٹی آئی کارکنان اور رہنماؤں کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن میں معتدد ورکرز کو گرفتار کر لیا۔ملتان میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن میں پولیس نے 10 سے زائد کارکنان کو گرفتار کر لیا، ملتان میں گرفتار کارکنان کو مختلف تھانوں میں رکھا گیا۔وہاڑی میں پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنان اور رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے، پولیس نے متعدد کارکنان کو گرفتار کر لیا، پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ناظم و سابق چیئرمین ضلع عشر و زکوٰۃ کاشف خان خاکوانی بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔بورے والا میں بھی پی ٹی آئی کارکنان اور سینئر رہنماؤں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے، ان چھاپوں میں سینئر رہنما کشف العارفین غوری کو گرفتار کر لیا جبکہ بیشتر رہنما اور کارکنان روپوش ہوگئے۔