
تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔یو اے ای میں ہونیوالی پاک افغان ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب قومی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں کامیابی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز کے دوران بے خوف ٹیم کو لیڈ کروں گا، افغانستان ٹیم کے کھلاڑی ہر لیگ میں کھیلتے ہیں اور امارات کی کنڈیشن میں وہ بہت خطرناک ٹیم ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved