
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عدالت کسی سے غیر ضروری وضاحت طلب نہیں کرے گی، ہمارے فیصلے فیصلہ کریں گے کہ لوگوں کا عدالت پر کتنا اعتماد ہے؟کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے سوال کیا کہ کیا کسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانبداری پر کوئی شک ہے؟انہوں نے کہا کہ اس عدالت کےخلاف روزانہ وی لاگز ہوتے ہیں، خبریں چلتی ہیں، عدلیہ کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کہتا ہے لیکن توہینِ عدالت کی کارروائی اس کا حل نہیں، ان غیر ضروری چیزوں کو اہمیت ہی نہیں دینی چاہیے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے مریم نواز کی بریت کے فیصلے پر اعتزازاحسن کے بیان پر توہینِ عدالت کی درخواست نمٹا دی