کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

Share

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی فورس سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کےمطابق کوئٹہ کے علاقے خاران میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان نے بتایا کہ فورسز کے آپریشن میں اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar