لندن میں بھارتی ہائی کمیشن سے بھارتی جھنڈا اتار کر خالصتان کا پرچم لہرا دیا گیا

Share

سکھ نوجوانوں نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی واقعہ خالصتان کی آزادی کے لیے ہونے والے مظاہرے کے دوران پیش آیا جس میں سکھ نوجوانوں نے ہائی کمیشن کی عمارت سے بھارتی پرچم اتار کر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔

واقعے پر بھارتی حکومت نے دلی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔سکھوں کی تنظیم دل خالصہ نے بھارتی جھنڈا اتارکر خالصتان کا پرچم لگانے کی ذمہ داری قبول کرلی جب کہ اس دوران پولیس نے دل خالصہ کے ایک کارکن کو گرفتار کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar