پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

Share

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنما علی امین گنڈا پور نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق علی امین گنڈاپور نے ڈیرہ اسماعیل خان جاتےہوئے داجل چیک پوسٹ پر مبینہ ہنگامہ آرائی کی، انہیں چیکنگ کے لیے روکا گیا تو انہوں نے چیک پوسٹ پر ہنگامہ کردیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ کے پی کےاورپنجاب سرحد پرچیک پوسٹ پر تمام گاڑیوں کی انٹری کی جاتی ہے، چیک پوسٹ پر ہنگامہ آرائی کے بعد علی امین گنڈاپور فرار ہوگئے،۔پولیس کے ڈی پی او محمد نوید بھی موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور سمیت دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے

Check Also

حیدرآباد، کار اور ٹرک میں تصادم، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

Share کوٹری سائٹ روڈ پر کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *