سلمان خان مندر جاکر معافی مانگے، ورنہ مرنے کے لئے تیار رہے، لارنس بشنوئی

Share

بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ اس کی زندگی کا مقصد ہی سلمان خان کو قتل کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لارنس بشنوئی نے سلمان پر زور دیا کہ وہ اس کے مذہبی گرو جمبیشور(جمبا جی) کے مندر جائے اور معافی مانگے، اگر ہماری برادری معاف کر دے تو میں کچھ نہیں کہوں گا، ورنہ سکیورٹی ہٹتے ہی میں سلمان خان کو قتل کردوں گا۔خیال رہے کہ لارنس بشنوئی بھارتی جیل میں سدھو موسے والا کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں گرفتار ہے، ملزم نے انکشاف کیا ہےکہ وہ گزشتہ 4 سے 5 سالوں سے سلمان خان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔لارنس بشنوئی کا کہنا ہے کہ اگر سلمان خان معافی مانگ لے تو میں اس کو قتل نہیں کروں گا، وہ بہت مغرور ہے، سدھو موسے والا بھی اس کی طرح تھا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال 10 جولائی کو لارنس بشنوئی نے دھمکی دی تھی کہ وہ اور اس کی برادری نایاب کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان کو کبھی معاف نہیں کریں گے، وہ صرف ایک صورت میں سلمان خان کو معاف کرسکتا ہے اور وہ یہ کہ سلمان خان سر عام اپنے اس عمل پر معافی مانگیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar