
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس میں پی ٹی آئی کے کے گرفتار کارکنوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، پولیس کی جانب سے گرفتار 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے بھی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے اور سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی گئی۔بعدازاں عدالت نے گرفتار کارکنان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا، عدالت نے زخمی کارکنان کا میڈیکل کروانے کا بھی حکم دیا۔