
کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا،ایڈمنٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے ، اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
awareinternational A Credible Source Of News
Aware International © Copyright 2026, All Rights Reserved