کینیڈا میں مشتعل شخص نے 2 پولیس اہلکاروں کوگولی مار کر خودکشی کر لی

Share

کینیڈا کے شہر ایڈمنٹن میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا،ایڈمنٹن پولیس چیف کا کہنا ہے کہ دونوں پولیس اہلکار گھریلو جھگڑے کی شکایت پر مقامی اپارٹمنٹ گئے تھے ، اپارٹمنٹ میں پہنچنے پر مشتعل شخص نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور اس کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی۔اپارٹمنٹ میں موجود مدد کی کال کرنے والی خاتون کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس چیف کا کہنا ہے کہ اس واقعے سےمتعلق تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Check Also

سندھ حکومت کا سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا اعلان

Share سندھ حکومت نے سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کرانے کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *