لاہور میں کشیدہ حالات کے باعث مختلف علاقوں میں اسکول، کالجز بند

Share

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان جاری تصادم کی وجہ سے شہر کی کشیدہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آج مختلف علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد پولیس گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔ اسی کے پیش نظر آج مال روڈ،دھرم پورہ،جیل روڈ،گڑھی شاہو کے اسکول اورکالج بندرہیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar