توشہ خانہ کیس : نیب کی تفتیشی ٹیم دبئی پہنچ گئی

Share

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تفتیشی ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کیلئے دبئی پہنچ گئی ہے ۔نیب کے ڈائریکٹر رضوان احمد کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم دبئی پہنچی ہے ، نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے قیمتی گھڑی کی فروخت سے متعلق اہم معلومات اکٹھی کر لیں۔نیب ٹیم نے تحفے کی گھڑی خریدنے کے دعویدار عمر فاروق کے گھر، یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے اور کچھ دکانوں کا بھی دورہ کیا ہے، یہ بات یاد رہے کہ نیب گراف کعبہ ایڈیشن گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی تحقیقات کر رہا ہے، سعودی ولی عہد نے گھڑی عمران خان کو تحفہ دی تھی، نیب راولپنڈی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو بھی کل طلب کر رکھا ہے۔

Check Also

علیمہ خان 3 ایم پی او کے تحت زیرِ حراست، کوٹ لکھپت جیل منتقل

Share پاکستان تحریک انصاف کی رہنما علیمہ خان کو لاہور سے 3 ایم پی او …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *