عمران خان نے پیمرا کی پابندی عدالت میں چیلنج کر دی

Share

پیمرا کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر اور بیانات چلانے پر پابندی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار نے درخواست دائر کی جس میں پیمرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پیمرا نے عمران خان کے بیانات اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے، بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست گزار کے پاس عدالت کے علاوہ کوئی اور آپشن موجود نہیں، عدالت پیمرا کی جانب سے لگائی گئی پابندی فوری طور پر کالعدم قرار دے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *