عمران خان کا طبی معائنہ کرانے کیلئے ایف آئی اے کی عدالت میں درخواست

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا طبی معائنہ کروانے کیلئے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔بینکنگ کورٹ میں ایف آئی اے کیجانب سے دائر درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان کے طبی معائنے کیلئے پمز یا پولی کلینک کا بورڈ بنانے کی استدعا کی گئی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی ضمانت میں توسیع کرنے کی درخواست بینکنگ کورٹ میں زیر التوا ہے، دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان تفتیش کے حوالے سے تعاون نہیں کر رہے، ان کو آرتھو پیڈک مسئلہ ہے تاہم میڈیکل رپورٹ کینسر ہسپتال کی جمع کروا رہے ہیں۔ عمران خان کا پمز یا پولی کلینک ہسپتال سے طبی معائنہ ہونا چاہئے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کیلئے پمز یا پولی کلینک کا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *