مالی بحران شدت اختیار کر گیا، تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

Share

پاکستان میں شدید مالی اور معاشی مشکلات کے باعث وزارت خزانہ نے اکاؤنٹینٹ جنرل پاکستان ریونیوز (اے جی پی آر) کو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بلوں اور تنحواہوں کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دے دیا ہے، تنخواہوں کےاجرا کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق وہ اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے، فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں

Check Also

ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

Share وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی۔ذرائع پیٹرولیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *