لیکچر کے دوران 16سالہ طالبعلم نے چاقو سے وار کرکے خاتون ٹیچرکوقتل کردیا

Share

اندوہناک قتل کا یہ واقعہ فرانس کے قصبے سینٹ جین ڈی لیو کے ایک ہائی سکول میں پیش آیا جہاں 52 سالہ ٹیچر ہسپانوی زبان کی کلاس لے رہی تھیں کہ جماعت میں موجود ایک 16 سالہ طالبعلم نے ان پر چاقو سے حملہ کردیا۔حملے سے شدید زخمی ہونے کے باعث ٹیچر کو فوری طبی امداد دی گئی تاہم وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑگئیں ۔رپورٹس کے مطابق طالبعلم کو گرفتار کرلیا گیاہے جس سے تفتیش جاری ہے ، ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ دہشت گردی کا نہیں بلکہ طالبعلم کا ذاتی فعل ہے۔یاد رہے کہ فرانس میں گزشتہ 40 سالوں سے ٹیچرز پرطالبعلموں کے حملے کے درجنوں واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *